ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنئی آبی بحران: سپریم کورٹ نے درخواست پر سماعت سے انکارکیا

چنئی آبی بحران: سپریم کورٹ نے درخواست پر سماعت سے انکارکیا

Mon, 01 Jul 2019 23:03:40    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) چنئی میں پانی کے بحران کو لے کر داخل عرضی پر سماعت سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے۔پٹیشن میں کہا گیا کہ تمل ناڈو میں پانی بحران آبی ذرائع پر تجاوز کی وجہ سے گہرایا ہے، لہذاآبی ذرائع کو تجاوزسے آزاد کرنے کا حکم ریاستی حکومت کو دیا جائے۔عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں 2000 سے زیادہ بڑے تالاب اور جھیل مکمل طور خشک ہو چکے ہیں، اب وہاں ایک بوند پانی بھی نہیں ہے۔چنئی میں پانی بحران کو لے کر سیاسی پارٹیاں بھی متحرک ہیں۔ڈی ایم کے چیئرمین ایم کے اسٹالن اس معاملے پر چنئی میں دھرنااور مظاہرہ کر چکے ہیں۔انہوں نے 24 جون کو تمل ناڈو میں حکمران انا ڈی ایم کے حکومت پر الزام لگایا کہ جب شہر کو پانی کی فراہمی کرنے والی جھیلیں سوکھ رہی تھیں تب موجودہ حکومت نے پانی کے بحران پر قابو پانے میں سرگرمی نہیں دکھائی۔چنئی کے پانی کا بحران کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرے کی قیادت کرنے والے اسٹالن نے کہا کہ جب شہر میں پانی کی فراہمی کرنے والی جھیلیں خشک ہونے لگیں تو حکومت نے کارروائی نہیں کی۔اسٹالن نے خالی برتنوں کے ساتھ مظاہرہ کر رہے لوگوں سے کہاکہ پورے تمل ناڈو میں لوگ ایک ہی سوال پوچھ رہے ہیں کہ پانی کہا ہے؟۔اسٹالن نے کہا کہ انا ڈی ایم کے حکومت نے ریاست میں پینے کے پانی کی کسی بھی منصوبے کو پورا نہیں کیا۔پارٹی کے افسر مندروں میں یپوجاکر رہے ہیں، اس لیے نہیں کہ بارش ہو، بلکہ اس لئے تاکہ ان کی حکومت کی حفاظت ہو سکے۔ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے، تو پانی کے منصوبے کو لاگو کرنے میں ہو رہی تاخیر کی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا حکم دے گی۔


Share: